اسؔ تجویز سے انشاء اللہ بندگان خدا کو بہت فائدہ ہوگا۔ اور مسلمانوں کے دل کثرت شواہد سے ایک طرف تسلی پاکر فتنہ سے نجات پا جائیں گے۔ اور آثار نبویہ میں بھی اسی طرح معلوم ہوتا ہے کہ اول مہدی آخر الزمان کی تکفیر کی جائے گی۔ اور لوگ اس سے دشمنی کریں گے۔ اور نہایت درجہ کی بدگوئی سے پیش آئیں گے۔ اور آخر خداتعالیٰ کے نیک بندوں کو اس کی سچائی کی نسبت بذریعہ رؤیا و الہام وغیرہ اطلاع دی جائے گی۔ اور دوسرے آسمانی نشان بھی ظاہر ہوں گے۔ تب علماء وقت طوعاً و کرہاً اس کو قبول کریں گے۔ سو اے عزیزو اور بزرگو برائے خدا اس عالم الغیب کی طرف توجہ کرو۔ آپ لوگوں کو اللہ جلّ شانہٗکی قسم ہے کہ میرے اس سوال کو مان لو۔ اس قدیر ذوالجلال کی تمہیں سوگند ہے کہ اس عاجز کی یہ درخواست رد مت کرو- عزیزان مے دہم صد بار سوگند بروئے حضرت دا دار سوگند کہ در کارم جواب از حق بجوئید بہ محبوبِ دل ابرار سوگند ہٰذا ما اَرَدْنا لازالۃ الدُّجیٰ والسّلام علٰی من اتبع الہُدیٰ الملتمس خاکسار میرزا غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپورہ۔ پنجاب ۱۵؍ جولائی ۱۸۹۷ ؁ء مطبوعہ ضیاء الاسلام پریس قادیان