مواطن۔ ان یومی لفصل عظیم۔ یعنی تجھے کافر ڈرائیں گے مگر آخر غلبہ تجھی کو ہوگا۔ خدا کئی میدانوں میں تیری فتح کرے گا۔ میرا دن بڑے فیصلہ کا دن ہوگا۔ یظل ربک علیک ویعینک۔ و یرحمک یعصمک اللّٰہ من عندہ و ان لم یعصمک الناس و ان لم یعصمک الناس یعصمک اللّٰہ من عندہ۔ انی منجّیک من الغم انت منی بمنزلۃ لا یعلمہا الخلق۔ کتب اللّٰہ لاغلبن انا و رسلی لا مبدّل لکلمتہ۔ (ترجمہ) خدا اپنی رحمت کا سایہ تجھ پر کرے گا اور تیرا فریاد رس ہوگا اور تجھ پر رحم کرے گا۔ وہ تجھے آپ بچائے گا اگرچہ انسانوں میں سے کوئی بھی نہ بچاوے پھر میں کہتا ہوں کہ اگرچہ انسانوں میں سے کوئی بھی نہ بچاوے پر وہ تجھے آپ بچائے گا۔ میں تجھے غم سے بچاؤں گا۔ تو مجھ سے وہ قرب رکھتا ہے جس کا خلقت کو علم نہیں۔ خدا نے یہ لکھ چھوڑا ہے کہ میں اور میرے رسول غالب ہوں گے سو خدا کے کلمے کبھی نہیں بدلیں گے۔ تینتیسویں۳۳ پیشگوئی۔ یہ پیشگوئی براہین احمدیہ کے ص۵۵۸ اور ص۵۵۹ میں درج ہے اور وہ یہ ہے سَلَامٌ عَلَیْک یَا اِبْرَاھِیْمُ اِنّکَ الْیَومَ لَدَیْنَا مَکِیْنٌ اَمِیْنٌ۔ حِبُّ اللّٰہ خَلِیْلُ اللّٰہ۔ اَسَدُ اللّٰہ اَلَمْ نَجْعَلْ لَّکَ سَھُوْلَۃً فِی کُلّ امرٍ بَیْتُ الْفِکْرِ۔ وَ بَیْتُ الذّکْرِ۔ وَ مَنْ دَخَلَہٗ کَانَ اٰمِنًا۔ مُبَارِکٌ ط وَمُبَارَکٌ وَ کُلّ اَمْرٍ مُبَارَک یُجْعَلُ فِیہ۔ رُفِعتَ وَجُعِلْتَ مُبَارَکًا۔ وَالّذِیْنَ اٰمَنُوا وَ لَمْ یَلْبَسُوْا اِیْمَانھم بظلم اُولٰٓئک لَھُمُ الامن و ؔ ھم مّھتدون۔ ترجمہ۔ تیرے پر سلام اے ابراہیم آج تو ہمارے نزدیک با مرتبہ اور امین ہے خدا کا دوست۔ خدا کا خلیل۔ خدا کا شیر۔ ہم نے ہر ایک امر میں تیرے لئے آسانی کر دی۔ بیت الفکر اور بیت الذکر۔ اور جو اس میں داخل ہوا وہ امن میں آگیا۔ وہ بیت الذکر برکت دینے والا اور برکت دیا گیا ہے۔ اور ہر ایک برکت کا کام اس میں کیا جائے گا۔ اور جو لوگ ایمان لائے اور کسی ظلم سے ایمان کو مکدر نہیں کیا۔ انہیں کو امن دیا جائے گا اور وہی ہدایت یافتہ ہوں گے۔ بیت الذکر سے مراد وہ مسجد ہے جو گھر کے ساتھ چھت پر بنائی گئی ہے اور یہ الہام کہ مبارک و مبارک و کل امر مبارک یجعل فیہیہ اس مسجد کی بنا کا مادہ تاریخ ہے اور نیز یہ اس کے آئندہ برکات کیلئے ایک پیشگوئی ہے جن کے ظہور کیلئے اب بنا ڈالی گئی ہے۔