خدانے توعلم اورحکمت کی طرف آپ ہی رغبت دے دی ہے۔ دیکھواس آیت میں علم اور حکمت کی کیسی تاکیدؔ ہے یعنے خداجس کو چاہتاہے حکمت عنایت کرتاہے
شربت خوشگوار سے سیراب ہوجائیں اور شک اور شبہ کی موت سے بکلّی نجات حاصل ہو لیکن برہمو سماج والے اس صداقت سے انکاری ہیں اور بقول اُن کے انسان کچھ ایساؔ بدقسمت ہے کہ گو کیسا ہی دلبر حقیقی کے وصال کے لئے تڑپا کرے اور گو
تجھے پسند آوے تاکہ ہمیں خوشی حاصل ہو۔ ہم اگنی کو جو دیوتاؤں کا پیغمبر اور ان کے بلانے والا اور بہت ثروت والا اور اس یگ کا سمپورن کرنے والا ہے منتخب کرتے ہیں۔ اے روشن اگنی ہم نے تجھے کبھی کا ہوم کرکے بلایا ہے۔ ہمارے دشمنوں کو جلا دے جن کے محافظ ناپاک ارواح ہیں۔ اس اگنی کے یگ میں تعریف کرو کہ جو بڑا عاقل صادق اور روشن ہے اور بیماری کا کھونے والا ہے۔ اے روشن اگنی دیوتاؤں کے پیغمبر اس نذریں پیش کرنے والے کی حفاظت کرؔ جو کہ تیری پوجا کرتا ہے۔ اے صاف کرنے والے اس شخص پر مہربان ہو جو دیوتاؤں کے خوش کرنے کے واسطے اگنی کی خدمت میں حاضر ہوتا ہے۔ اے روشن اور صاف کرنے والے اگنی ہمارے یگ اور ہمارے بھوگ میں دیوتاؤں کو لا۔ ہم نے تیری تعریف وہ منتر پڑھ کر کی ہے جو سب سے آخر تصنیف ہوا ہے ہمیں خوراک عطا کر اور دولت جو اولاد کا چشمہ ہے عنایت فرما۔ اے اگنی دیوتا ہمارا بھوگ دیوتاؤں کو چھڑا اور ایسا ہو کہ نذریں دینے والے کو یعنی اگنی کو اس کے عوض میں علم نصیب ہوا۔ اے اگنی معہ تمام دیوتاؤں کے سوم کارس پینے کو ہماری پوجا میں آ اور نذر پیش کر۔ اے دانا اگنی کا نوا یعنی رشی لوگ تجھے بلاتے ہیں اور تیرے گن گاتے ہیں۔ اے اگنی معہ دیوتاؤں کے آ۔ اے اگنی نیک کاموں کے ترقی دینے والوں کو یعنی دیوتاؤں کو جن کی ہم پوجا کرتے ہیں۔ اس نذر میں معہ ان کی بی بیوں کے شریک کر۔ اے روشن زبان والے انہیں سوم کا رس پینے کو دے۔ ان