فہرست مضامین براہین احمدیہ حصۂ چہارم ۱؂ ۱۔ کلام الٰہی کی ضرورت کے ثبوت میں اور اس بات کے اثبات میں کہ حقیقی اور کامل ایمان اور معرفت جس کو اپنی نجات کے لئے اس دنیا میں حاصل کرنا چاہئے بجز کلام الٰہی غیر ممکن ہے اور اس کے ضمن میں بہت سے خیالات برہمیوں اور فلسفیوں اور نیچریوں کا ردّ صفحہ ۲۷۹ سے ۵۶۲ تک حاشیہ نمبر ۱۱ و نیز متن۔ ۲۔ قرآن شریف کی ایک سورۃ یعنی سورۃ فاتحہ کے بے مثل دقائق و حقائق و خواص کا بیان صفحہ ۳۳۹ سے ۵۲۷ تک۔ ۳۔ قرآن شریف کی بعض دوسری آیات کا بیان کہ جو توحید الٰہی کے مضمون پر مشتمل ہیں صفحہ ۳۴۷ سے صفحہ ۵۶۲ تک حاشیہ نمبر ۱۱۔ ۴۔ اس بات کا بیان کہ وید تعلیمِ توحید اور فصاحت بلاغت سے خالی ہے اور وید کی بعض شرتیوں کا ذکر صفحہ ۳۹۷ سے تا صفحہ ۴۶۸ حاشیہ در حاشیہ نمبر ۳۔ ۵۔ وید کے عقائد باطلہ کا ذکر صفحہ ۳۹۲ سے تا صفحہ ۴۳۳ حاشیہ نمبر ۱۱۔ ۶۔ پنڈت دیانند اور ان کے لاجواب رہنے کا بیان اور ان سوالات کا ذکر جس میں وہ لاجواب رہے اور ان کی وفات کی نسبت پیشگوئی کہ جو قبل از وقوع بعض آریہ کو بتلائی گئی۔ صفحہ ۵۳۱ تا ۳۶ ۵حاشیہ نمبر ۱۱۔ ۷۔ انجیل اور قرآن شریف کی تعلیم کا مقابلہ صفحہ ۳۳۲ سے ۳۶۶ تک۔ ۸۔ ان تمام پیشگوئیوں کا ذکر کہ جو بعض آریوں کو بتلائی گئیں صفحہ ۴۶۸ تا صفحہ۵۱۴ حاشیہ در حاشیہ نمبر ۳۔ ۹۔ آئندہ پیشگوئیوں کا بیان صفحہ ۵۱۴ سے تا صفحہ ۵۶۲ حاشیہ در حاشیہ نمبر ۳۔ ۱۰۔ مسیح سے کوئی معجزہ ظہور میں آنا یا ان کا کوئی پیشگوئی بتلانا ثابت نہیں۔ صفحہ ۴۳۴ سے تا صفحہ ۴۶۹ متن۔ ۱۱۔ نجات حقیقی کیا چیز ہے اور کیونکر مل سکتی ہے صفحہ ۲۹۳ سے تا صفحہ ۳۰۶ حاشیہ در حاشیہ نمبر ۲۔